• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا بنیادی مشن ہر بچے کے تحفظ اور قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مشن پنجاب کے ہر بچے کے تحفظ اور قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب اور ممبر صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور یونیسیف پاکستان کی جانب سے منعقدہ اہم تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

لاہور سے مزید