• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کے نظام سے جکارتہ سے نیروبی تک تمام ممالک سبق سیکھ رہے ہیں، وزیر بلدیات

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِنگرانی ’سُتھرا پنجاب‘ پروگرام کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی سے پورے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ محض آغاز ہے، اس سلسلے کو مرحلہ وار آگے بڑھاتے ہوئے اب ویسٹ ٹو ویلیو فیز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے ’فوربز‘ نے اپنی رپورٹ میں جس طرح سُتھرا پنجاب کی افادیت کو اجاگر کیا اُس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ وہ ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ’فوربز‘ نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ ’سُتھرا پنجاب‘ ایک ہی حکومتی انتظام میں دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا نظام ہے جس سے 25 ہزار دیہات اور تمام شہروں کے 13 کروڑ عوام کو صفائی کی معیاری خدمات مہیا کیا جا رہی ہیں۔

لاہور سے مزید