لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)صوبے بھر میں بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ،سیف سٹی اتھارٹی نے جدید مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی مدد سے نشاندہی کا خودکار نظام تیار کر لیا ۔سیف سٹی حکام کے مطابق اے آئی جدید موشن انیلیکٹس رویے پر مبنی نیاسسٹم متعارف کروا دیا ہے،سسٹم سڑکوں پر افراد کی حرکات و سکنات کو دیکھ کر بھکاریوں کی موجودگی کو ظاہر کریگا، سسٹم افراد کی حرکات و سکنات کودیکھ کر اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ یہ بھکاری ہے یا نہیں۔