• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 103 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کئے گئے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام اور چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پی ایچ آئی ایم سی کے مختلف ایجنڈے پیش کئے گئے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کے شعبہ صحت میں مختلف منصوبہ جات کے حوالہ سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

لاہور سے مزید