لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس اور مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے خصوصی دعوت پر سوہدرہ میں “رضوان پاور جم” کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جم کے سرپرست حافظ محمد رضوان بن حافظ محمد رفیق نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔بریگیڈئیر بابر نے خود بھی ویٹ لفٹنگ میں حصہ لیا اور ورزش کر کے نوجوانوں کو ایک مثبت مثال دی