کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ زراعت سندھ حکومت نےگندم کاشتکاروں کی تصدیق کے لئے ویری فکیشن سروے کا اعلان کر دیا، شفافیت، درست ڈیٹا اور اصل کاشتکار تک رسائی اس پروگرام کی اولین ترجیح ہے،جعلی کلیمز سامنے آنے کے بعد ویری فکیشن سسٹم کو سخت کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام 2025 کے تحت گندم کاشتکاروں کی تصدیق کے لیے ویری فکیشن سروے کا آغاز آج تین دسمبر سے صوبے بھر میں کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق سروے ٹیمیں مختلف اضلاع میں پہنچ کر کسانوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار، کاشت شدہ رقبے اور زرعی سرگرمیوں کا موقع پر جائزہ لے رہی ہیں جبکہ بعض اضلاع میں ٹیموں نے ابتدائی ڈیٹا اکھٹا کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔