• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے سندھ شہری صوبے کی حمایت کردی

لندن( جنگ نیوز)ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے سندھ شہری صوبے کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مسلسل ناانصافیوں،حق تلفیوں اورکراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے اورشہری صوبہ کی آوازیں اب شدت سے بلند ہورہی ہیں۔ صرف مہاجر ہی نہیں بلکہ پنجابی، پختون، بلوچ بھی سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے اور انتظامی یونٹس کے قیام کامطالبہ کررہے ہیں۔ہم ان مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور فیلڈمارشل عاصم منیر سے اپیل کرتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ کراچی اورشہری سندھ میں حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کانوٹس لیتے ہوئے ان مسلسل حق تلفیوں، ناانصافیوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں، رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں وڈیو کانفرنس میں کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ پیپلزپارٹی 17سال سے سندھ پر مسلط ہے، اس کی صوبائی اوربلدیاتی حکومت نے کراچی کو تباہ کر دیا ہے، شہر میں سڑکیں تباہ، سیوریج سسٹم مکمل طور پر برباد ہوچکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید