• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار میں ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق ،ناظم آباد سے خاتون کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی، خاتون کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے معمار موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی ۔متوفیہ کہ لاش جناح اسپتال لائی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 35 سالہ مریم کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر بتائی جاتی ہے۔ ناظم آباد کے علاقے 3 نمبر ممتاز نہاری کے قریب گھر سے دو روز پرانی خاتون کی لاش ملی ۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 75 سالہ سرورجہاں زوجہ یامین کے نام سے کی گئی ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید