• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ ہزارہ کیلئے بھی آئینی ترمیم لانا لازم ہے،تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان علینہ فاروق شیخ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کرلی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، کمزور گورننس اور انتظامی مسائل کے باعث ملک میں نئے صوبوں کے مطالبات تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ ان مطالبات کے حل کے لئے کون سا طریقہ اختیار کیا جانا چاہئے؟اس سوال کے جواب میں تجزیہ کاروں ارشاد بھٹی، عمر چیمہ، ریما عمر اور سید محمد علی نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کیلئے بھی آئینی ترمیم لانا لازم ہے، پہلے صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دینا ضروری ہے، چھوٹے صوبے عوامی رسائی، احتساب اور مقامی مسائل کے حل میں زیادہ مؤثر ہوتے ہیں، ایک مؤثر کمیشن قائم کرنا ضروری ہے۔ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے اس عمل کا آغاز کیا اور اس موقع پر یہ کہنا درست نہیں کہ قرارداد اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر منظور ہوئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید