• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ پاکستان سزا یافتہ افراد کی معاونت کا نوٹس لیں،ڈاکٹر توصیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایوان صدر کی بیوروکریسی کی جانب سے ہراسانی کے مقدمات میں مداخلت اور سزا یافتہ افراد کی معاونت کا فوری نوٹس لیں۔ ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ ایوان صدر کی بیوروکریسی کے بعض افراد ہراسانی کے مقدمے میں سزا یافتہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی نہ صرف معاونت کر رہے ہیں بلکہ عوامی نوعیت کے پروگراموں میں وائس چانسلر کے ساتھ شرکت کرکے وائس چانسلر کی پدر سری خواتین مخالف رویئے کی حمایت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ہراسانی کی شکایت کرنے والی خواتین کو مقدمات واپس لینے اور وائس چانسلر کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے مشورے دینا انتہائی افسوس ناک اور پیپلز پارٹی کی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تاریخی جدوجہد سے انحراف ہے۔ ایسے رویّے سے نہ صرف متاثرہ خواتین کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے بلکہ ملک میں خواتین کے حقوق کی جدوجہد کو نقصان پہنچتا ہے اور قانون کے تحت شہریوں کو حاصل مساوی حقوق کی بھی نفی ہوتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید