کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مومن آباد پولیس نے رحیم شاہ کالونی کے ٹو پہاڑی کے قریب مبینہ مقابلے میں 3 زخمی ملزمان سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت مہران ولد ابراہیم ، اسماعیل ولد فضل خالق ، فہیم ولد گلشیر جبکہ انکے ساتھی ملزم کی اکرام عرف ببلا ولد اکرم کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔