• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی اور پنجاب کے درمیان اقبال میوزیم کی بحالی کے لیے تاریخی معاہدہ

لاہور( آصف محمود بٹ) پاکستان اور ترکی نے تاریخی جاوید منزل جو شاعر و مفکر علامہ محمد اقبال کی رہائش گاہ اور اب اقبال میوزیم کے طور پر کام کر رہی ہے، کی مکمل بحالی کے لیے جامع مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ Turkish Cooperation and Coordination Agency (TİKA) اور پنجاب حکومت کے محکمہ آثار قدیمہ، سیاحت اور میوزیمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے درمیان طے پایا ہے جو دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور مشترکہ ثقافتی ورثے کی مضبوط عکاسی کرتا ہے۔”جنگ” کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق معاہدے میں واضح کیا گیا ہے کہ علامہ اقبال کی فکری اور ادبی میراث نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی اور دیگر مسلم ممالک میں بھی لوگوں کے لیے مشعلِ راہ رہی ہے۔ 2027 میں ان کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ پروجیکٹ ان کے پیغام کو نوجوان نسل تک پہنچانے اور ان کی میراث کو محفوظ بنانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔MoU کے تحت تیکا تمام قانونی اور مالی حدود کے اندر جاوید منزل / اقبال میوزیم کی مکمل بحالی کرے گا۔ تیکا تعمیراتی منصوبہ تیار کرے گا، ٹھیکیدار کمپنیوں کا انتخاب کرے گا، اور بحالی کے تمام کام اپنی منظور شدہ تکنیکی تفصیلات کے مطابق مکمل کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید