• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور خاندان کے 12 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کو درخواست گزاروں کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے دونوں کے بیان کے بعد تفتیشی افسر سے ایک ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ سابق صدر عارف علوی کے صاحبزادے اور بہو عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ درخواست گزار کا بیٹا اور بہو عدالت میں موجود ہیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی اور انکی اہلیہ اس وقت دبئی میں ہیں۔ قانون ان کو استثنٰی دیتا ہے لیکن وہ کسی قسم کا استثنا نہیں چاہتے۔ ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک سے حاصل آمدنی اکاؤنٹ میں آتی ہے جو استعمال نہیں کرسکتے۔ عدالت نے مذہبی منافرت کے الزامات کے تحت ازخود کارروائی کرنے پر این سی سی آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے ایسا کیا کیا تھا جس پر تحقیقات شروع کی گئی؟

ملک بھر سے سے مزید