کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے بانی، محمد علی جناح کی پڑپوتی، ایلا واڈیا نے پیرس میں منعقدہ باوقارلے بال ڈیس ڈیبیوٹینٹس 2025 میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔ ایلا، جو بااثر واڈیا بزنس فیملی کی رکن ہیں، نے ایک شاندار ایلی صعب کوٹیور گاؤن پہن کر ریڈ کارپٹ پر واک کی۔یہ خصوصی تقریب، جو 1958 میںکریلون بال کے طور پر شروع ہوئی تھی، شان و شوکت ، فلاحی کاموں اور اعلیٰ سوسائٹی میں ڈیبیوٹینٹس کی باضابطہ پہلی پیشی کا جشن مناتی ہے۔ انڈین اخبار کے مطابق ایلا کی شرکت بین الاقوامی تقریب میں بھارت کی مضبوط نمائندگی میں اضافہ کرتی ہے، جو بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی، ریسا پانڈے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سامنے آئی ہیں۔