• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن اجلاس، سپریم کورٹ جج، سندھ و بلوچستان کے چیف جسٹس تعیناتی کی سفارش

اسلام آباد (جنگ رپورٹر )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس، جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے منظوری دیدی۔کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے رولز کے مسودہ کی تشکیل کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، اعلامیہ کے مطابق منگل کے روز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں مختلف سطح پر اہم عدالتی تقرریوں کی سفارشات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفرید ی نے کی، جو کمیشن کے چیئرپرسن بھی ہیں، کمیشن نے متفقہ طور پر سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ،ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، محمد کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارشات منظور کرلیں تاہم کمیشن کے کل اراکین کی اکثریت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج اور سپریم کورٹ کے قائم مقام جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش بھی کر دی، علاوہ ازیں، جوڈیشل کمیشن نے اپنی کل رکنیت کی اکثریت سے آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 175 {A} کی شق (20) کے تحت جوڈیشل کمیشن کے رولز کا مسودہ تشکیل دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید