کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے تین انسانی اسمگلرز کو مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے حسنات، بابر عبداللہ اور ساجد علی کو گوجرانوالہ، جہلم اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔ ملزمان نے شہریوں کو سائپرس، دبئی اور رومانیہ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ گرفتار ملزم بابر عبداللہ نے 4شہریوں کو سائپرس بھجوانے کا جھانسہ دے کر 63لاکھ روپے سے زائد حاصل کئے۔