اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ایف بی آر نے ایک تازہ نوٹیفکیشن کے ذریعے بتایا ہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19کے افسر جوہر علی شاہ نے ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر کے عہدے کا چارج چھوڑ کر ریجنل ٹیکس آفس سکھر میں اسی عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، جو بالترتیب 20اور 24نومبر 2025سے مؤثر ہے۔