• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 18 افراد اشتہاری قرار، جائیدادیں ضبط

کراچی (نیوز ڈیسک)عمر ایوب شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 18افراد اشتہاری قرار، جائیدادیں ضبط ، اشتہاری قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں کنول شوذب، شیخ راشد شفیق،زرتاج گل و دیگر شامل، انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے یہ حکم 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنایا گیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے جب کہ اس سلسلے میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات دیے گئے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید