کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی تخمینہ لاگت کے عوض فوجی ہیلی کاپٹروں کی سپورٹ، تربیت اور متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی ہے۔پینٹاگون نے الگ الگ بیانات میں کہا کہ ممکنہ فروخت میں رائل سعودی لینڈ فورسز ایوی ایشن کور کے ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کے لیے سپیئرز اور مرمتی پرزوں کے ساتھ ساتھ ہوا بازی کی تربیتی خدمات کے ریکوزیشن آرڈرز شامل ہیں۔