• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کا قومی دن، پاکستانی برادری نے 54 پودے تقسیم کئے

دبئی(سبط عارف)یو اے ای کا قومی دن،پاکستانی برادری نے 54 پودے تقسیم کئے، سفیر پاکستان شفقت علی خان نے کہا کہ اماراتی رواداری، اختراع اور پائیدار ترقی نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات بھر میں 54 واں قومی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جس میں پاکستانی بھی آگے آگے نظر آئے۔ دبئی، ابوظبی اور دیگر اماراتی ریاستوں میں رنگا رنگ تقریبات، آتش بازی کے شاندار مظاہرے اور یوم عید الوطنی کے جشن کو رنگوں سے بھر دیا۔ابوظبی میں تعینات ہونے والے پاکستان کے نئے سفیر شفقت علی خان نے اماراتی قومی دن پر اماراتی قیادت، حکومت اور عوام کو وڈیو پیغام میں مبارکباد دی ۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ رواداری، اختراع اور پائیدار ترقی کے اماراتی سفر نے خطے سمیت پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔جبکہ دبئی میں مقیم پشتون برادری نے اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جہاں ماحول دوستی کا منفرد پیغام دیا گیا۔تقریب کے منتظم اور 42 سال سے دبئی کو سرسبز بنانے میں مصروف کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن عبدالخالق نے 54 ویں قومی دن کے موقع پر 54 پودے تقسیم کئے۔
اہم خبریں سے مزید