• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیرمیں ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان، ٹرین کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق، پانچ لاشیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملیرمیں ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان ،ٹرین کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،پانچ لاشیں برآمد ،ٹرالر سے ہلاک نوجوان نجیب اللہ جبکہ ٹرین کی ٹکر سے ہلاک خاتون کی شناخت سردار بیگم کے نام سے ہوئی ،ملیر میں ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہو گیا، ٹرین کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ 5 افراد کی لاشیں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانے کی حدود ملیر کالا بورڈ نہال اسپتال کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 25 سالہ نجیب اللہ ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔متوفی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا ۔ لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ٹرین کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ متوفیہ کی شناخت 60 سالہ سردار بیگم زوجہ محمد خان کے نام سے کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید