کوئٹہ (این این آئی)پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج لگائینگے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں۔عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں آنا شروع ہوگئی ہیں، آپ ہمت کرکے گورنر راج لگائیں، پھر ہم عوامی راج لگائیں گے۔