مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کابینہ نے صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں مجموعی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ اجلاس میں ریاست بھر میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے اجرا، نئے کالجز اور اسکولز کی منظوری اور طلبہ یونینز کی بحالی جیسے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ منگل کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پریس کلب میں حکومتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات جاوید ایوب نے کابینہ کے تازہ فیصلوں پر بریفنگ دی۔ کابینہ نے وزیر خزانہ کو ٹرانسفر اور پراپرٹی ٹیکس میں کمی کی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ 5کے وی اے اور 60کے وی اے ٹیرف کا فرق ختم کرنے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 2.6بلین روپے، گلپور پل اور ہائیڈل پراجیکٹس کی منظوری بھی دی گئی۔