• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی صورتحال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں، ٹرمپ کا اعتراف

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی صورتحال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں۔کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں رُکوائی ہیں، نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہو گی، کہا گیا یہ روس یوکرین جنگ رُکوا دیں گے تو نوبیل انعام ملے گا، یوکرین کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے، یہ مسئلہ حل کرنا آسان نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان باقی کی 8 جنگوں کو نہیں دیکھا، بھارت پاکستان کی جنگ اور باقی جو میں نے رُکوائیں، مجھے تو ہر ایک جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا۔
اہم خبریں سے مزید