کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں شرحِ پیدائش بڑھانے کیلئے نئی پالیسیوں کا آغاز، 1993 کے بعد پہلی بار مانع حمل مصنوعات پر 13 فیصد وی اے ٹی لاگو، ایک بچہ پالیسی دور کے برعکس پیدائش بڑھانے پر توجہ، بچوں کی پرورش اور شادی سے متعلق خدمات پر ٹیکس چھوٹ، شرحِ پیدائش میں مسلسل کمی نے بیجنگ کو پالیسیوں پر نظرثانی پر مجبور کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے کم ہوتی شرحِ پیدائش کے مقابلے کے لیے تولیدی پالیسیوں میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے جنوری سے مانع حمل ادویات اور آلات بشمول کنڈوم پر 13 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 1993 سے مستثنیٰ تھے۔ یہ نئی ٹیکس پالیسی اس دور سے انحراف ہے جب ایک بچہ پالیسی کے تحت مانع حمل ذرائع کو سرکاری سطح پر فروغ اور سبسڈی دی جاتی تھی۔