• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت، تین دنوں میں تین سکوٹی سوار طالبات جاں بحق

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں 3دنوں سکوٹی کے حادثات میں تین طالبات جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی ، پیر کی رات سوا ایک بجے pNCA میں انٹریر ڈیزائننگ کی 26 سالہ طالبہ ثمرین حسین اپنی دوست 26 سالہ دوست تابندہ بتول کے ہمراہ اپنے گھر واقع جناح گارڈنز جانے کے لیے روانہ ہوئی اور شاہراہ دستور پر سیکٹریٹ چوک میں AYE379 لینڈ کروزر نے سکوٹی کو ٹکر دے ماری، حادثے میں دونوں لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں، لینڈ کروزر کے 16 سالہ ڈرائیور ابو زر کو موقعہ سے ہی گرفتار کر لیا گیا متوفیہ ثمرین حسین کے بھائی عدنان تجمل کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید