کراچی (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس کا آفینڈر ہال آف شیم، جعلی خبریں پھیلانے والے اداروں کی فہرست جاری، بڑے امریکی میڈیا ادارے "ریپیٹ آفینڈرز" قرار، سی این این، ایم ایس ناؤ اور واشنگٹن پوسٹ "ہال آف شیم" میں شامل، ڈیموکریٹکس کی وائرل ویڈیو اور اس کی میڈیا کوریج پر سخت تنقید، ہم اپنی صحافت پر فخر کرتے ہیں، واشنگٹن پوسٹ کا ردعمل، وائٹ ہاؤس نے میڈیا میں مبینہ طور پر غلط اور گمراہ کن رپورٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک نیا آن لائن فیچر "Media Offender of the Week" اور "Offender Hall of Shame" متعارف کرایا ہے، جس میں کئی معروف امریکی میڈیا اداروں کو "مس لیڈنگ"، "بائیسٹ" اور "ایکسپوزڈ" کے بینر تلے نشان زد کیا گیا ہے۔