پیرس - رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون چین جائیں گے۔ اس بات کا اعلان فرانس کے صدر میکرون اور یوکرینی صدر زلنسی کے درمیان ایوان صدر پیرس میں ملاقات کے بعد سامنے آیا صدر میکرون اس ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ اس وقت ہورہا ہے جب یوروپ اور چین کے درمیان تجارتی اور سیکورٹی تعلقات نازک مرحلے میں ہیں۔ ان کا مقصد یورپی مفادات کی حفاظت کے ساتھ چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی توازن برقرار رکھنا ہے۔