• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ افغان کا نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

سینئر اداکارہ نادیہ افغان نے حال ہی میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور معروف اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربات کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔

نادیہ افغان نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک شاندار اداکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے سے ناصرف کام میں بہتری آتی ہے بلکہ نئے انداز سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک بہترین اداکار ہیں، جب بھی وہ آپ کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں، وہ ایسے اشارے دیتے ہیں جو آپ کی اداکاری کو مزید نکھارتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی کافی جگہ دیتے ہیں، لیکن ساتھ ہی ایک لیجنڈ کے ساتھ کام کرتے ہوئے آپ نروس محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ اتنے پرفیکٹ ہیں کہ آپ سوچتے ہیں کہ نعمان اعجاز، آپ نے یہ اتنے شاندار طریقے سے کیسے کیا؟ وہ اتنے بہترین ہیں کہ آپ کو ہر لمحے چوکس رہنا پڑتا ہے، پھر بھی وہ کہہ سکتے ہیں بچے، تم ابھی سیکھ رہے ہو۔

نادیہ افغان نے مزید کہا کہ کردار قبول کرنے سے پہلے میں ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتی ہوں کہ کردار میں میرے لیے کوئی چیلنج یا نیا تجربہ موجود ہو۔

 انہوں نے خاص طور پر حال ہی میں آنے والے اپنے ڈرامے میں روبی کے کردار سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ اس کردار نے مجھے اپنے فن میں مزید ترقی کرنے کا موقع دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید