• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ نادیہ افگن کی فیروز خان پر کڑی تنقید

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

اداکارہ نادیہ افگن نے فیروز خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کردار نہیں، ہمیشہ خود کو ہی نبھاتا ہے۔

سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے حالیہ انٹرویو میں معروف اداکار فیرزو خان کی اداکاری اور رویے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا، انہوں نے ایک شو میں ڈرامے ہمراز میں فیرزو خان کی پرفارمنس پر تنقید کی۔

نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ میں نے فیرزو خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ وہ کام کرنا مشکل بنا دیتے ہیں، وہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے جیسے ہی کردار کرتے ہیں، کوئی اصل کردار نہیں ہوتا، ہر بار وہ فیرزو ہی نظر آتا ہے، کردار نہیں۔

اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کچھ صارفین نے نادیہ افگن کی بات سے اتفاق کیا، ایک صارف نے کہا میں بھی فیرزو کی وجہ سے یہ ڈرامہ نہیں دیکھتی، جبکہ کچھ صارفین نے فیرزو خان کا دفاع کیا، ایک نے کہا اگر آپ نے خود ان کے ساتھ کام نہیں کیا تو ذاتی حملے نہیں کرنے چاہییں۔

ایک اور صارف نے کہا انہیں صرف ان کی اداکاری پر رائے دینی چاہیے تھی، ذاتی رویے پر نہیں۔

فیرزو خان کے حالیہ ڈرامے ہمراز میں ان کا وہی روایتی بیڈ بوائے انداز نظر آ رہا ہے جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید