• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی بحیرہ عرب میں فضائی مشق،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

لاہور(خالد محمود خالد) بھارتی فضائیہ نے بحیرہ عرب میں ایک اہم فضائی مشق کے لئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کے قریب اس نوعیت کی مشقیں خطے میں کشیدگی کا باعث بن سکتی ہیں۔ مشق 10 سے 11 دسمبر تک منعقد کی جائے گی جس میں مختلف لڑاکا طیارے، فضائی نگرانی کے پلیٹ فارم اور اسٹریٹجک فضائی اثاثے حصہ لیں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مشق کا بنیادی زون کراچی سے تقریباً 200 ناٹیکل میل کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ خطرے کا علاقہ پاکستان کے زیرِانتظام فضائی حدود سے صرف 70 ناٹیکل میل دور تک پہنچتا ہے جسے دفاعی ماہرین جغرافیائی طور پر نہایت حساس قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے مشق کو روٹین آپریشنل ڈرل قرار دیا ہے تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک کشیدگی کے تناظر میں اس سرگرمی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس سے دونوں ممالک کی فضائی نگرانی اور الرٹ سسٹمز پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ مشق کے دوران مخصوص فضائی راستوں کو محدود کر دیا جائے گا، جبکہ بحری اور فضائی ٹریفک کو احتیاطی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید