• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طاقت کے ساتھ حصہ لے گی

کوئٹہ( پ ر) نائب امراء جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختربلوچ، ڈاکٹرعطاء الرحمٰن، امیرجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند نے کہاہے کہ شہریوں کے مسائل کے حل عوام کو دیانتدارقیادت دینے کیلئے جماعت اسلامی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی شہر کے مسائل کے حل کیلئے دیانتدار قیادت ناگزیر ہے کوئٹہ کے شہری حالات کے رحم وکرم پرہیں منتخب نمائندے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اورسنیٹرزکوئی بھی توجہ نہیں دیتا جس کی وجہ سے عوام مسائل کی دلدل میں پھنس گئے ہیں ماضی کے لٹل پیرس کو کچرے کے ڈھیر اور کھنڈرات میں تبدیل کر دیا شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طاقت کے ساتھ حصہ لے گی ​اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کوئٹہ کے مسائل کے حل کیلئے ایک جامع روڈ میپ عوام کے سامنے رکھے گی رہنماؤں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عوامی رابطہ مہم تیز کریں گھر گھر جا کر عوام کو شعور دیں اور انہیں بتائیں کہ صرف دیانتدار اور اہل قیادت ہی کوئٹہ کی روشنیاں بحال کر سکتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید