کوئٹہ( خ ن) ضلعی انتظامیہ کا گیس کمپریسر مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 114 کمپریسر ضبط، 13 گرفتار، 6 دکانیں سیل، 5 افراد جیل منتقل ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیموں نے شہر میں گیس پریشر میں کمی کی بڑی وجہ بننے والے گیس کمپریسرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں سب ڈویژن سریاب میں اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے کارروائی کی 24 کمپریسر ضبط، 5 دکانداروں کو گرفتار کرلیا سب ڈویژن سٹی میں اسپیشل مجسٹریٹ عمران زیب نے کارروائی کرکے 65 کمپریسر ضبط، 5 افراد کوگرفتاراور 4 دکانیں سیل کرکے ملزمان کو جیل منتقل کردیا شہر کے دیگر علاقوں میں اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے کارروائی کرکے 25 کمپریسر ضبط اور4 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔