کوئٹہ(پ ر) بلوچستان اسمبلی آفیسر ایسوسی ایشن کے سابق صدر ظفر علی رند نے کہا ہے کہ سیکرٹری ویلفیئر بورڈ عبدالستار بگٹی بلا تفریق رنگ و نسل ملازمین اور کانکنوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں لیکن بعض عناصر انکے خلاف بے بنیاد اورجھوٹاپروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ایک بیان میں ظفر علی رند نے کہا کہ سیکرٹری ویلفیئر بورڈ عبدالستاربگٹی نے جب سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے مزدوروں اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں کانکنوں کے بچوں کیلئے قائم اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی ہیں بعض عناصراپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سیکرٹری ویلفیئر بورڈ کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔