• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوٹیک پراجیکٹ میں کروڑوں کرپشن کی نذر ہورہے ہیں، شبیر احمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے رہائشی سماجی کارکن شبیر احمد نے الزام عائد کیا ہےکہ نیوٹیک پراجیکٹ بلوچستان میں ٹریننگ کے نام پر کروڑو روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں پروجیکٹ فیز تھری میں اداروں کی فرضی رجسٹریشن کرکے این جی اوز و پرائیویٹ اداروں کو کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کرکے ٹریڈ کورسز کسی فزیکل ویریفیکیشن اور منظوری وفلاحی اداروں کی پالیسی کے بغیر خانہ پری کے طور پر تین سے پانچ ٹریڈ کئے گئے ہیں این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں سے منصوبے واپس لےکر بلوچستان کے محکموں حیوانات اور زراعت کو دیے جائیں تاکہ پروفیشنل فیکلٹی کی زیر نگرانی کورسز سے نوجوان مستفید ہوسکیں یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز کلثوم زہری، ربانی مینگل اور رشید مینگل کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ادارے ٹیکسوں کی مد میں خزانہ کو بھاری طور پر نقصان پہنچارہے ہیں جس پر وفاقی اور صوبائی حکومت کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے فرضی رجسٹریشن میں این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں سے ٹریڈ کورسز کی مد میں ہزاروں روپے اکاؤنٹ میں جمع ہورہے ہیں اور رجسٹریشن کی بنیاد پرپرائیویٹ اداروں اور این جی اوز کو کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کی جارہی ہےاس کانوٹس لیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید