اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے، انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور بتایا کہ سیاحت، انفراسٹرکچر، تعمیرات، کان کنی، زرعی کاروبار، حلال انڈسٹری اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں ملائیشین سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں جن میں نوجوان آبادی، اسٹریٹجک شعبے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم منزل بناتے ہیں۔ ملائیشیا پہنچنے کے بعد چیئرمین گیلانی کے اعزاز میں مقامی کاروباری برادری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔