• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا تجارتی سرپلس تاریخ میں پہلی بار 10 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)چین کا تجارتی سرپلس تاریخ میں پہلی بار 1ٹرلین (10کھرب ) ڈالرسے تجاوز کر گیا۔ امریکا کیساتھ تجارتی جنگ پرچین نے برآمدات دیگر خطوں کی جانب موڑ کر کمی پوری کر لی۔ امریکا کو برآمدات میں 28.6 فیصد کمی، یورپی یونین کو 15، آسٹریلیا کوبرآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔ کم افراطِ زر وکرنسی قدر میں کمی سے مسابقت بڑھی، آئندہ سال سرپلس مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کا سالانہ تجارتی سرپلس تاریخ میں پہلی بار ایککھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ چین کے کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر 2025 تک تجارتی سرپلس 1.08 ٹریلین ڈالر رہا، جبکہ نومبر میں برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ ماہ کی کمی کے بعد نمایاں بہتری ہے۔اگرچہ امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے باعث امریکا کو برآمدات میں بڑی کمی (28.6 فیصد) دیکھنے میں آئی، لیکن چین نے اپنی برآمدات یورپی یونین، آسٹریلیا اور جنوب مشرقی ایشیا جیسے دیگر خطوں کی طرف موڑ کر یہ کمی پورا کر لی۔

دنیا بھر سے سے مزید