• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور قطر کے دارالحکومت کو ہائی اسپیڈ ریل کے ذریعے جوڑنے کا معاہدہ

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سعودی عرب اور قطر کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا معاہدہ ریاض اور دوحہ کو آپس میں ریل کے ذریعے جوڑے گا، یہ ریل 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان سفر صرف دو گھنٹے تک محدود ہو جائے گا۔

یہ معاہدہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ریاض میں ملاقات کے دوران طے پایا ہے۔

یہ معاہدہ دونوں خلیجی ممالک کے مابین تعاون کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔

ہائی اسپیڈ ریل لائن ریاض کے شاہ سلمان ایئرپورٹ سے دوحہ کے حمد ایئرپورٹ تک بنے گی جبکہ منصوبے کا دائرہ کار صرف ریاض اور دوحہ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سعودی شہر العیّوف اور دمّام بھی اس ریل نیٹ ورک کا حصہ ہوں گے۔

یہ بڑا منصوبہ چھ سال میں مکمل ہو گا جو سالانہ ایک کروڑ مسافروں کو سفر کی سہولت دے گا اور دونوں ملکوں میں 30 ہزار نوکریاں پیدا کرے گا۔

دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران تعلقات میں بہترہی آئی ہے اور یہ منصوبہ اسی بہتر ہوتے تعاون کی ایک اہم مثال ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید