• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح، رانا اقبال

لاہور (کورٹ رپورٹر) وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت ضلع قصور میں صفائی کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران مختلف تحصیلوں میں صفائی کے معیار، فیلڈ عملے کی کارکردگی، ویسٹ کلیکشن سسٹم، ڈمپنگ پوائنٹس اور شہریوں کی شکایات کے حل کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر قانون نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیارات پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں اور کارکردگی میں فوری بہتری یقینی بنائیں۔
لاہور سے مزید