لاہور (نمائندہ خصوصی) جے یوآئی پنجاب کے ترجمان کےمطابق جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا صفی اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ جے یو آئی صوبہ پنجاب کے موٹروہیکل آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔ قائم مقام صوبائی امیر مولانا صفی اللہ نے کہا کہ جے یو آئی پنجاب ٹرانسپورٹرز کے موقف کی تائید کرتی ہے اور ان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرے۔