• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل گورننس کا دائرہ کار میونسپل خدمات تک وسیع کردیا،ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر)​وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل گورننس ویژن کا دائرہ کار میونسپل خدمات تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ اب پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں کو بلز اور دیگر اقسام کی ادائیگی گھر بیٹھے کی جا سکے گی۔ اس جدید نظام کے تحت شہری اب میونسپل سروسز کی فیس اور دیگر چارجز کی ادائیگی موبائل بینکنگ اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے آسانی سے کر سکیں گے۔ای بلنگ سسٹم کا افتتاح ایک تقریب کے دوران وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کیا۔​ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین، پنجاب بینک کے حکام اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ای بلنگ اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کے لئے ادائیگی کے عمل کو شفاف، تیز اور سہل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی گزشتہ ڈیڑھ برس کی کارکردگی کو نہ صرف پورے پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید