• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت پر دین اسلام کی عظیم الشان عمارت استوار ہے، مقررین

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹاؤن شپ لاہور کے زیراہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد بلال باگڑیاں لاہور میں خطیب مسجد ہذامولانا حبیب الرحمن کی زیرنگرانی منعقد ہوئی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناعزیز الرحمن ثانی،مجلس سرگودھا کے امیرمولانا نورمحمدہزاروی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا مہتاب فاروق، مفتی محمدسفیان، قاری عبید الرحمن فیض، مولانا سمیع اللہ، حافظ بن یامین، مولانا محمدعمران نقشبندی سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس عقیدہ میں معمولی سی لچک یا نرمی انسان کو بلندی سے اٹھا کر کفر کی پستی میں پھینک دیتی ہے۔ عقیدہ ختم نبوت پر دین اسلام کی عظیم الشان عمارت استوار ہے۔
لاہور سے مزید