• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے ہارڈ شپ گراؤنڈ پر ٹرانسفرز کیلئے سخت شرائط نافذ

لاہور(خبرنگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے ہارڈ شپ گراؤنڈ پر ٹرانسفرز کے لیے سخت شرائط نافذ کر دی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کر دیا ہے کہ صرف وہی امیدوار ٹرانسفر کے اہل ہوں گے جو اصل اور مستند دستاویزات جمع کروائیں گے۔محکمہ کے مطابق ہارڈ شپ گراؤنڈ پر درخواست دینے والوں کے لیے نادرا کا جاری کردہ ایف آر سی اور طلاق نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے,میڈیکل گراؤنڈ پر ٹرانسفر حاصل کرنے کے لیے سروسز ہسپتال کا جاری کردہ مستند میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوگا,بیوہ اساتذہ کو ٹرانسفر کے لیے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازمی طور پر فراہم کرنا ہوگا۔ صرف انہی امیدواروں کی درخواستیں قبول کی جائیں گی جو اصل دستاویزات پیش کریں گے،جعلی یا بوگس دستاویزات جمع کروانے والے اساتذہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور سے مزید