• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤالدین کا والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے دفتر کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی والڈ سٹی نجم الثاقب نے انہیں اتھارٹی کی کارکردگی، موجودہ پیشرفت اور تاریخی ورثے کے تحفظ سے متعلق جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔والڈ سٹی لاہور، جو تقریباً ایک ہزار سال پر محیط تہذیبی ورثہ رکھتا ہے، 2012 میں قائم کی گئی اتھارٹی کا مقصد قدیم شہر کی اصل شناخت کو محفوظ رکھتے ہوئے اسے جدید شہری ضروریات کے مطابق بحال کرنا ہے۔
لاہور سے مزید