لاہور(خبرنگار)وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) جوہر ٹاؤن میں منعقد ہونے والے 28 ویں سالانہ کانووکیشن کی مرکزی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جس میں یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ، والدین، اساتذہ، ماہرین تعلیم، صنعتکاروں اورکاروباری حضرات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے اولڈ سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی .یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس سال ہو ایم ٹی کے 2,000 سے زائد طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں ہیں جن میں 74 پی ایچ ڈی اسکالرز، 185 گولڈ میڈلسٹس اور 300 ہونہار اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ شامل ہیں۔وزیر خزانہ پنجاب نے اپنے خطاب میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج UMT کے یہ نوجوان نہ صرف اپنی محنت کی عملی تعبیر حاصل کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔