لاہور (خبر نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شادی پورہ کے زیراہتمام دوروزہ ختم نبوت کورس جامع مسجد المصطفیٰ دوبئی پارک داروغہ والہ میں مولانا جمیل رشید کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ کورس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا اسماعیل شجاع آبادی، مبلغ ضلع لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالدمحمود، مولانا سعید وقار، مولانا بلال رشید ودیگر نے لیکچرز دیے ۔ مقررین نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے ۔ہمارے کابرین نے تحفظ ختم نبوت کے مشن کو زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنارکھا ہے۔