• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مزید صوبوں کی تجویز پھر گرم، ماہرین کا خدشات کا اظہار

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مزید صوبوں کی تجویز پھر گرم، ماہرین کا خدشات کا اظہار، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں عدم استحکام، ماہرین کا کہنا ہے نئے صوبے مسئلے حل نہیں کرینگے، الٹا بحران بڑھ سکتے ہیں، سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی صوبے کی تقسیم کی سخت مخالف، انتظامی تقسیم مزید پیچیدگیاں پیدا کرے گی۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صوبوں کی ازسرِنو تقسیم کا پرانا مباحثہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے تین تین نئے صوبے بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ بہتر گورننس کیلئے یہ قدم ناگزیر ہوچکا ہے۔ تاہم بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں عدم استحکام اور مزاحمت کے باعث یہ منصوبہ سیاسی طور پر نہایت حساس ہے۔

ملک بھر سے سے مزید