• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹونی بلیئر کو ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس سے خارج کر دیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹونی بلیئر کو ٹرمپ کے غزہ ʼبورڈ آف پیس سے خارج کر دیا گیا۔عرب اور مسلم ممالک کی مخالفت پر اقدام، بورڈ آف پیس غزہ کی عبوری حکومت کی نگرانی کریگا۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ غزہ "بورڈ آف پیس" سے خارج کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع ختم کرنے کے لیے عبوری امن انتظامات کا قیام ہے۔ یہ بورڈ فلسطینی اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ایک "ٹیکنوکریٹک، غیر سیاسی" کمیٹی کی نگرانی کرے گا جو غزہ کی ترقی اور انتظامی امور سنبھالے گی۔ابتدائی طور پر ٹرمپ نے بلیئر کو واحد نامزد فرد قرار دیا تھا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک "بہت اچھے آدمی" ہیں۔
اہم خبریں سے مزید