• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ3نومبر کے شیڈول کے مطابق پولنگ 28دسمبر2025کو انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا ہے۔ بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے تحریری طور پر فیصلہ جاری کیا جبکہ بنچ کے رکن شاہ محمد جتوئی نے اختلافی نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں کوئٹہ میں شدید سردی کی وجہ سے یہاں کے رہائشی دیگر اضلاع کی طرف ہجرت کر جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید