کراچی (جنگ نیوز) ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ کی قسط 24ویں قسط جمعرات کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی جس میں کہانی ایک اہم موڑ لینے جا رہی ہے۔ سحر اور کامران کے درمیان کشمکش اپنے عروج پر ہے جبکہ اس بار ہونے والی سماعت میں روہت کی گواہی فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ ڈرامہ کے شائقین بے چینی سے منتظر ہیں کہ آیا روہت کا بیان عدالت کا رخ سحر کے حق میں موڑے گا یا پھر کامران کے تکبر اور چالوں کو مزید تقویت دے گا۔